پنجاب

لاہور کے رمضان بازاروں میں دہشتگردی کے حملوں کا خدشہ

لاہور: رمضان بازاروں میں دہشتگردی کے حملوں کا خدشہ، انٹیلی جنس اداروں نے رمضان بازاروں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے بعد سپیشل برانچ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور حساس اداروں کی ٹیموں نے شہر میں لگائے جانیوالے رمضان بازاروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کیا۔ سپیشل برانچ، بم ڈسپوزل سکواڈ اور حساس اداروں کی ٹیمیں صبح سویرے رمضان بازاروں میں پہنچ گئیں۔ سکیورٹی ٹیموں نے رمضان بازاروں میں سرچ اور سویپنگ کا عمل مکمل کیا۔ ٹیموں نے سراغ رساں کتوں اور ایکسپلوزیو ڈیٹیکٹر کی مدد سے رمضان بازاروں کی سرچنگ کی۔ ٹیموں کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں سرچنگ کا عمل سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا جا رہا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close