پنجاب

پی پی 206 خانیوال کا میدان مسلم لیگ ن نے مارلیا

خانیوال: ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے میدان مار لیا ہے۔

تمام 183 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے رانا محمد سلیم 47649 ووٹ لے کر آگے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط 34030 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے میر واثق 15059 ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم کی کامیابی پر پارٹی کارکنوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگرے ڈالے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا۔

پی پی 206 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، لیکن اس حلقے پر نشاط احمد ڈاہا کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close