پنجاب

بھکاری عورت سے اجتماعی زیادتی ، 2 ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ: بھیک مانگنے والی خاتون سے 3 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی

گوجرانوالہ میں  17 دسمبر کو بھکاری خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی ،  متاثرہ خاتون نے پولیس کو دیئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زیادتی واقعہ میں ملوث ایک ملزم گول گپے فروخت کرتا ہے، ملزم نے زکوۃ دینے کے بہانے بلایا اور دیگر ساتھیوں کیساتھ زیادتی کی۔

متاثرہ خاتون کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے ڈر سے خاموش رہی، ورثا صلح کیلئے مجبور کرتے رہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں بھکاری خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

گوجرانوالہ میں بھیک مانگنے والی خاتون سے 3 ملزمان نے مبینہ زیادتی کی جس کے بعد متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی اور تیسرے ملزم کی بھی جلد گرفتاری کی ہدایت جاری کردی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا ہے، رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close