پنجاب

ظلم، ناانصافی اور بدعنوانی کے خاتمے کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، چوہدری محمد سرور

لاہور: سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ظلم ،ناانصافی اور بدعنوانی کے خاتمے کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے کی پالیسی جمہو ریت کی نفی ہے، ہر کسی کو آئین وقانون کے مطابق بات کر نے کا جمہو ری اور آئینی حق ہے جو کوئی چھین نہیں سکتا، نوجوانوں کی طاقت تحر یک انصاف اور عمران خان کیساتھ ہے اس لیے کوئی ہتھکنڈہ ملک میں تبدیلی کو نہیں روک سکتا، گڈگورننس اور احتساب ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے، آنیوالا وقت صرف تحر یک انصاف کا ہے، ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ظلم ،ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ،ہمیں ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کا یقین ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے، اس لیے عوام کوتحر یک انصاف کے ساتھ تبدیلی کی جنگ میں شامل رہنا چاہیے ،ہماری منزل قر یب آچکی ہے ، آنیوالا وقت تحر یک انصاف کا ہی ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف ہی نہیں ہرپاکستانی چاہتا ہے کہ ملک کو لوڈشیڈ نگ، مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close