پنجاب

اگر متفقہ آئین سے ہٹے تو اتفاق رائے پیدا کرنا نا ممکن ہو گا

 لاہور: ساڑھے تین سال سے حکومت صرف انتقام لے رہی ہے۔

رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ملک میں نظام کی تبدیلی کی ضرورت نہیں، آئین پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر متفقہ آئین سے ہٹے تو اتفاق رائے پیدا کرنا نا ممکن ہو گا اور ملک نئے بحران سے دوچار ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوانین میں ترامیم لائی جارہی ہیں، ایسے قانون لائے جارہے ہیں کہ ججز سے پوچھا جائے گا کہ ٹرائل میں تاخیر کیوں ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ فروغ نسیم بڑے پرانے ایجنٹ ہیں، سیاسی مخالفین کےخلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، ساڑھے تین سال سے حکومت صرف انتقام لے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا بحران میں ملنے والی غیر ملکی امداد کو سوشل میڈیا کی ٹیم میں تقسیم کر دیا گیا، انہوں نے عوام کو لوٹا ہے، ان شاء اللّٰہ ان کے حساب کا وقت آ گیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ لاہور دھماکے کے وقت وزیر اعظم اپنے گالم گلوچ بریگیڈ کیساتھ بیٹھے تھے، حکومت کو کسی چیز کا دھیان نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close