پنجاب

جے آئی ٹی میں عمران خان کی روح آ گئی ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی میں عمران خان کی روح آ گئی ہے اور اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاناما جے آئی ٹی کی طرف سے انصاف ملنا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کر رہی ہے، اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے، ایسا لگتا ہے عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے آئی بی کو دھمکایا ہے، طارق شفیع نواز شریف کے فرسٹ کزن ہیں، جے آئی ٹی میں بیان دینے سے پہلے بھائی سے مشورہ نہ کریں تو کیا بنی گالا جاکر عمران خان سے پوچھیں۔ کہا جارہا ہے کہ آئی بی نے جے آئی ٹی ممبر بلال رسول کے نوکر کو دھمکیاں دیں، دھمکیاں کس جگہ دیں اس کا پتا نہیں لیکن وزیراعظم ہاؤس کو ملوث کیا جارہا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ جے آئی ٹی کو عقل عطا کرے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر مجرم تو پکڑ لیا مگر نام نہیں بتایا، جے آئی ٹی کو ہر صورت بتانا پڑے گا کہ ملزم کون ہے اور وہ کس ادارے کا ملازم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close