سندھ

نواز شریف کاشکریہ، منور تالپور پر جھوٹا مقدمہ درج کر کے ہمیں 2016ءکا پہلا تحفہ دیا: آصف علی زرداری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میر منور تالپور پر جھوٹا مقدمہ درج کرا کر وزیراعظم نواز شریف نے ہمیں سال کا پہلا تحفہ دیا جس پر ان کے مشکور ہے۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ میر منور تالپور پر جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے اور یہ نواز شریف کی جانب سے ہمارے سے سال 2016ءکا پہلا تحفہ ہے اور اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2015ءمیں اسی طرح ڈاکٹر عاصم کے خلاف بھی مقدمات درج کرائے گئے لیکن ان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف سن لیں کہ ہم ماضی میں بھی اسی طرح آپ کے مظالم کا مقابلہ کرتے رہے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آپ نے ماضی سے کچھ سبق نہیں سیکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close