سندھ

نااہل حکومت کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری انتہائی سطح پر پہنچ چکی ہے

کراچی: سلیکٹڈ حکومت کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے ، ہم پر نااہل حکمران مسلط ہیں

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کی وجہ سے غربت اور بے روزگاری انتہائی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا طلبا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طلبا ونگ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، طلبا ونگ کی محنت کی وجہ سے آج تنظیم بحالی ہوئی، بینظیر بھٹو جب وزیراعظم بنیں تو طلبا یونیز کو بحال کیا، آمرضیا نے یونین سازی کا حق ملک کے ایوانوں سے چھینا، بینظیر بھٹو حکومت کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں۔

قائد عوام نے اس ملک کو آئین دیا، جمہوریت کو بحال کیا، سیاست کرنا نوجوانوں کا بڑا حق ہے، پابندی لگائی گئی نظریاتی طور پر بغیر منشور سیاست نہیں کی جاسکتی، مختلف نظریوں کی وجہ سے تعلیم ، نوجوانوں کی تربیت کا نقصان ہوا، جو حقوق ہم سے چھینے جارہے ہیں وہ بھی ہم نے حاصل کرنے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں ہراساں کرنے کے واقعات افسوسناک ہیں، نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے روزگار چھینا جارہا ہے، ہم نے پر امن جدوجہد کے ذریعے جمہوریت بحال کرائی، تعلیمی اداروں کے فیصلے نوجوانوں کو اپنے ہاتھ میں لینا پڑیں گے، پیپلزپارٹی کی پہلی ترجیح رہی ہے کہ لوگوں کو مفت علاج ملے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ڈسٹرکٹس میں یوتھ مرکز قائم کریں گے، ملک میں سب سے زیادہ یونیورسٹیز پیپلزپارٹی دور میں بنیں، سب سے زیادہ تعلیمی ادارے پی پی دور میں بنائے گئے، صحت کی طرح تعلیم بھی گھر گھر پہنچانا چاہتے ہیں، تعلیمی اداروں کی فیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close