سندھ

کراچی، گجر نالہ سمیت دیگر نالوں میں صفائی شروع نہ ہونے سے شہریوں میں تشویش

کراچی: شہر قائد کے نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں، مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تو کیا ہوگا، شہری سوچ سوچ کر پریشان ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نالوں میں کچرا جوں کا توں ہے اور کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تو جگہ جگہ گندگی پھیل جائے گی۔ شہری شکوہ کر رہے ہیں کہ گاڑیاں بھر کے کچرا نالوں میں پھینکا جا رہا ہے، نالے صاف کرنے کا کسی کو خیال نہیں۔ نالوں کی صفائی نہ ہونے سے بارشوں کے دوران نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ شہر سے گزرنے والے گجر نالہ سمیت دیگر نالوں میں صفائی شروع نہ ہونے سے شہریوں کو تشویش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close