سندھ

پرویز مشرف عمران خان کے ساتھ مل کر تیسری سیاسی طاقت بننا چاہتے ہیں، منظور وسان

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی خواہش ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر تیسری سیاسی طاقت بنائی جائے لیکن دونوں قیادت کے لئے جھگڑ رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے مستقبل کا فیصلہ پاناما کیس سے جڑا ہوا ہے، نواز مخالف فیصلے پر (ن) لیگ کے اکثر رہنما پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف میں شامل ہوجائیں گے، (ق) لیگ کی قیادت چوہدری برادران نہیں پرویز مشرف کریں گے لیکن وہ ڈر کے مارے وطن نہیں آئیں گے۔ پرویز مشرف دبئی اور لندن میں اپنے لوگوں کو لیکچر ہی دے سکتے ہیں، وہ ٹی وی پر ٹاک شو ہی کریں کیونکہ ان کا پاکستانی سیاست میں مستقبل نہیں۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کی خواہش ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر تیسری سیاسی طاقت بنائی جائے لیکن دونوں قیادت کے لئے جھگڑ رہے ہیں، ایم کیو ایم بھی پرویز مشرف کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close