سندھ

کراچی، رینجرز نے ناظم آباد میں پرانے کنویں سے 86 آوان بم برآمد کرلئے

کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں واقع ایک پرانے کنویں کی مزید 50 فٹ کھدائی کے دوران سندھ رینجرز نے 86 آوان بم برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق 23 جون 2017ء کو انٹیلی جینس معلومات کی بنیاد پر رینجرز نے کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں واقع ایک پرانے کنویں کی کھدائی کی تھی، جس میں سے ایم کیو ایم لندن کا چھپایا گیا اسلحہ برآمد ہوا تھا، کنویں کی مزید کھدائی کے دوران 86 آوان بم برآمد کر لئے گئے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق یہ خطرناک نوعیت کے بم، اسلحہ اور ایمونیشن ہے، ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے کچھ شرپسند عناصر نے اعلیٰ قیادت کے حکم پر آپریشن شروع ہونے سے قبل چھپا کر بعد ازاں کنویں کو مٹی سے بھر دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close