سندھ

اپوزیشن کی پوزیشن بہت مضبوط ہے، حکومت کمزور پوزیشن میں ہے

کراچی : چالیس سالوں سے کوٹا سسٹم پر بننے والی پارٹی نے ایک دن بھی کوٹے کے لیے شہر بند نہیں کروایا

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم والے گورنر شپ اور وزارتیں مانگ رہے ہیں۔ پاکستان کی سیاست بہت خراب ہوگئی ہے۔ عمران خان نے بہت زیادتی کی ہے۔ اپوزیشن کی پوزیشن بہت مضبوط ہے، حکومت کمزور پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط ملنا نارمل بات ہے، ہمارے ساتھ بھی ڈپلومیٹ ملتے رہتے تھے۔ خان صاحب یہ کہتا ہے کہ میں اچھا ہوں میری پراپرٹی پاکستان میں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پراپرٹی پوری دنیا میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چالیس سالوں سے کوٹا سسٹم پر بننے والی پارٹی نے ایک دن بھی کوٹے کےلیے شہر بند نہیں کروایا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ہنی مون دو ماہ کا ہے، ان لوگوں کو بھی کچھ ملنا نہیں ہے۔ عمران خان جائیں گے، تو زرداری ان لوگوں کی کال بھی اٹینڈ نہیں کرے گا۔

پارلیمنٹ لاجز میں زرداری، شہباز شریف اور مولانا بیٹھیں ہیں اور ووٹ مانگ رہے ہیں۔

پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ الطاف حسین کے بعد اگر کسی کی پراپرٹی ہے، تو وہ دفتر ہمارے ہیں۔ ہم لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں، لوگوں کو بتاتے ہیں جھوٹ بولنے والے رہنمائوں کو پہچانوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہماری ہے، ان کو کیا پتہ یہ دفتر کیسے بنے۔ میرے پاس لوگ موجود ہیں، جنہوں نے جیل کاٹی ہیں۔ خالد مقبول نے ایک دن بھی جیل نہیں کاٹی، مہاجروں کے لیے کسی نے قربانی دی ہے، تو وہ پی ایس پی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم عمران خان کی حکومت کے بعد بھی حکومت میں رہے گے۔ وسیم اختر پر کرپشن کے کیسز سب کے سامنے ہیں۔ خالد مقبول پر راء کی جے آئی ٹی موجود ہے۔ عمران خان کے کاروبار کا معلوم کرو، فطرہ لینے والے آج ارب پتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی مہاجروں کے لیے موجود ہے، ہمارا ساتھ دو۔ خالد مقبول 1993 میں چکے گئے تھے۔ اس کے بعد 20 سال امریکہ میں رہے۔ عامر خان 20 سال ایم کیو ایم حقیقی چلا کر مہاجروں کو لڑوا کر آج ایم کیو ایم پر راج کر رہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close