سندھ

رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا

کراچی : قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے حلف لیا۔

سندھ اسمبلی کے رکن شرجیل انعام میمن نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری کا آغاز قرآنِ پاک کی تلاوت اور قومی ترانے سے کیا گیا، جبکہ چیف سیکریٹری سہیل راجپوت نے تقریب کی میزبانی کی۔

تقریبِ حلف برداری میں قائم مقام گورنر، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے شرجیل میمن سے وزارت کا حلف لیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اسٹیج پر موجود تھے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر کا حلف لینے پر مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کابینہ میں تبدیلی کرتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کو صوبائی وزیر بنا دیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شرجیل انعام میمن کو محکمۂ اطلاعات سندھ کا قلم دان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

واضح رہے شرجیل میمن کوکرپشن کے الزام پر کابینہ سے ہٹایا گیا تھا۔

سندھ کابینہ میں وزرا کے محکموں کی تبدیلی بھی متوقع ہے ، ایم کیوایم نے سندھ حکومت میں شمولیت مذاکراتی عمل میں پیشرفت سے مشروط کی ہے۔

ایم کیوایم کی شمولیت کی صورت میں پی پی کے مزید 2 وزرا اور ایک مشیر کو ہٹایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close