سندھ

دُعا زہرہ کی تلاش کے لئے ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں

 کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے دُعا زہرہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دُعا زہرہ کی تلاش کے لئے ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں، تفتیش کر رہے ہیں کوئی مسنگ لنک ہے تو وہ بھی تلاش کرسکیں۔

ایڈیشنل آئی جی  نے بتایا کہ پولیس اس معاملے میں کلیو لیس نہیں، ایسے حساس معاملے کو زیادہ اٹھانے سے تفتیش پر اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دُعا زہرہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close