سندھ

مردم شماری نہ کرانا وفاق کی ناکامی ہے،بڑے پراجیکٹس میں شفافیت نہ ہونے پر سوال تو اٹھیں گے: خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مردم شماری نہ کرانا وفاق کی ناکامی ہے۔بڑے پراجیکٹس میں شفافیت نہ ہوگی تو سوال اٹھیں گے۔
سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمران اس وقت کرپشن کی دلدل میں پوری طرح پھنس چکے ہیں۔ ہر منصوبے میں اربوں روپے کا کمیشن لیا جا رہا ہے۔اٹھارہ سال بعد بھی مردم شماری نہ کرانا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول 12اور ڈیزل 15روپے سستا ہونا چاہئے تھا۔عام آدمی کو خوش کرنے کیلئے پٹرول سستا کیا گیا۔ ملک میں ٹرانسپورٹ ڈیزل پر ہے۔اس کی قیمت میں کمی کرکے تمام طبقوں کو فائدہ دیا جائے۔خواتین کے حقوق سے متعلق بل تاحال نہیں دیکھا۔ بل دیکھنے کے بعد ہی کوئی تبصرہ کرونگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close