Featuredسندھ

عید کے روز ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق

کراچی: عید کے پہلے روز مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ، لیاقت آباد، اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پر حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

کٹی پہاڑی پر ٹریفک حادثے میں 2 افراد کی جان گئی۔ بلدیہ میں ایک اور حب چوکی کے قریب حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف گاڑیوں کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ان حادثات میں جاں بحق ہوئے، بیشتر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close