سندھ

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا

کراچی:  تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے شکور شاد سیاست سے لاتعلق ہوگئے۔

اپنے بیان میں عبدالشکور شاد کا کہنا تھا کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آئندہ سیاسی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکتا، سیاسی سرگرمیوں سے لاتعلقی اور سیاست سے دستبردار ی کا اعلان کرتا ہوں، آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔

شکور شاد نے 2018 کے عام انتخابات میں کراچی کے علاقے لیاری سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلال بھٹو زرداری کو شکست دی تھی۔ شکور شاہ نے مزید کہا کہ میں نے سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اب میں سیاست میں کبھی حصہ نہیں لوں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close