سندھ

واہ! قطری شہزادہ تلور کا شکار کرنے تو پاکستان آ سکتا ہے مگر اپنے "حبیبی نواز شریف” کو بچانے کیلئے نہیں

کراچی:  پاکستان کے سینئر صحافی نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ قطری شہزادے کے علاوہ دنیا میں کیا کوئی ایسا دوست بھی ہے جو کھربوں کی امداد تو بخوشی دینےکیلئے راضی ہے مگر مشکل وقت میں مدد کرنے کیلئے تیار نہیں؟  معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن نثار نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ قطری شہزادہ تلور کا شکار کرنے تو پاکستان آ سکتا ہے مگر اپنے حبیبی نواز شریف کو بچانے کیلئے نہیں۔

پاکستانی صحافی نے مزید لکھا کہ قطری شہزادے کے علاوہ دنیا میں کیا کوئی ایسا دوست بھی ہے جو کھربوں کی امداد تو بخوشی دینےکیلئے راضی ہے مگر مشکل وقت میں مدد کرنے کیلئے تیار نہیں؟

انہوں نے کہا کہ امید ہےکہ جنہیں اب تک ایک تصویر ہی ہضم نہیں ہو رہی ہے، وہ جے آئی ٹی کی پوری کارروائی دیکھنے کے بعد وفات پا کر ملک و قوم کی مشکل آسان فرمائیں گے! یہ ایسے موقع پر ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قطری شہزادے کی رپورٹ کو جے آئی ٹی کا حصہ نہ بنایا گیا تو اس رپورٹ کو تسلیم نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کا طریقہ کار، تشکیل اور ارکان کا انتخاب روز اول سے ہی متنازع رہا، جے آئی ٹی مان گئی کہ تصویر ان سے لیک ہوئی لیکن ذمہ دار کا نام نہیں بتایا گیا جب کہ جے آئی ٹی میں لوگوں پر بیان بدلنے کے لیے دباو ڈالا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close