سندھ

لڑکی کو عزت کی ضرورت ہوتی ہے میں نے عامر سے صرف عزت مانگی : دانیہ شاہ

کراچی: میرے پاس عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت موجود ہیں وقت پر سارے ثبوت دکھاؤں گی

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے روتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میں غلط عورت تھی تو عامر لیاقت نے مجھ سے شادی کیوں کی۔

حال ہی میں دانیہ شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عامر لیاقت کے ان کے ساتھ نامناسب رویے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا وہ (عامر لیاقت) نشے کرتا تھا اور گندی گندی باتیں کرتا تھا، نوکروں کے سامنے عزت بھی نہیں کرتا تھا۔ ابھی اس نے انسٹا پر اتنی گندی بات لکھی ہے۔ دانیہ شاہ یہ تمام باتیں ہوئے بتاتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں۔

دانیہ شاہ نے مزید کہا عامر لیاقت نے میرے بارے میں اتنی غلط بات لکھی ہے اگر میں غلط عورت تھی تو مجھ سے شادی کیوں کی تھی اس نے۔ صحافی کی جانب سے دھمکیوں کے متعلق سوال پوچھنے پر دانیہ شاہ نے کہا عامر لیاقت مجھے بہت زیادہ دھمکیاں دے رہا ہے، دو تین بار مارا بھی ہے اور میرا گلا بھی دبایا ہے۔

دانیہ شاہ نے مزید کہا میں اس سے کچھ نہیں لینا چاہتی تھی، نہ مجھے شہرت کی ضرورت ہے، لڑکی کوعزت کی ضرورت ہوتی ہے میں نے اس سے صرف عزت مانگی ہے مجھے میڈیا میں آنے کا نہ شوق ہے اور نہ دلچسپی۔ میں بس یہ چاہتی ہوں کہ میری خلع ہوجائے۔ میں اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ وہ اتنی گندی گندی باتیں کررہا ہے آگے وہ کتنی گندی باتیں کرے گا۔

دانیہ شاہ نے کہا میرے پاس عامر لیاقت کے خلاف سارے ثبوت موجود ہیں وقت پر سارے ثبوت دکھاؤں گی۔ انہوں نے کہا میں عامر لیاقت سے کوئی صلح نہیں کرنا چاہتی جو میری زندگی برباد کررہا ہے میں اس کے ساتھ کیوں صلح کروں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے بہاولپور کی عدالت میں تنسیخ نکاح، حق مہر اور خرچہ نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ دانیہ شاہ نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ عدالت حق مہر کی مد میں 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے اور ایک لاکھ روپے ماہانہ خرچہ نان نفقہ مقرر کرے۔ عامر لیاقت نے 10 فروری 2022 کو دانیہ شاہ کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کیا تھا دونوں کی شادی کو محض چند ماہ ہی ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close