سندھ

عمران نیازی اور اس کے حواری خوفناک کھیل کھیل رہے ہیں : شرجیل میمن

کراچی: عمران خان ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان آپ کی حکومت نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے ختم ہوئی، آپ نے کسی کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا، تمام وعدوں پر یو ٹرن لیا۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران نیازی لا علاج بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں، عمران نیازی اور اس کے حواری خوفناک کھیل کھیل رہے ہیں، عمران خان ملک میں سری لنکا جیسے حالات پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں، عمران نیازی نے تمام ریڈ لائنز پار کردی ہیں۔

ان کا کہنا تھا عمران نیازی کھلم کھلا ریاستی اداروں پر حملہ آور ہو گئے، ایک سے ڈیڑھ ماہ کےعرصے میں ان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، پاکستان کے باشعور عوام ریاستی اداروں پر آپ کو ڈرون حملے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close