سندھ

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنا دی

لاہور : کراچی سمیت ملک دیگر علاقوں میں گرم اور خشک موسم کی لہر برقر ار ہے لیکن محکمہ موسمیات آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنائی ہے جس کی وجہ سے آج رات تک کوئٹہ ،قلات ،سبی ،مکران ،ژوب اور نصیر آباد میں بارش کا ا مکان ہے جبکہ فاٹا ،بنو اور ڈی آئی خان میں بھی چند مقامات پر بادل گرجے برسیں گے ۔نجی نیوزچینل ڈان نیوز کے مطابق جمعے اور ہفتے کو اسلام آباد ،خیبر پختونخواہ ،فاٹا ،کشمیر،پنجاب اور گلگت میں بھی کہیں کہیں تیز ہواﺅں کے ساتھ بادل برسیں گے ۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔سندھ کے سکھر ،لاڑکانہ اور کراچی میں بھی بدھ اور جمعرات کو ابر کرم برسنے کا امکان ہے ۔بارشوں کے باعث میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت کم ہو گی ۔میٹرلوجسٹ محمد حنیف نے کا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں گزشتہ کچھ عرصے موسم خشک تھا لیکن دو یا تین دن بعد کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد دھوپ کی حدت میں کمی آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close