سندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔ شہر قائد میں صبح سے ہی کالے بادلوں نے ڈیرہ جمایا ہوا ہے جب کہ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جب کہ شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی اور اس کے گرد و نواح میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close