سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ نے تھرکول بلاک ون کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھرکول بلاک ون کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

مراد علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھر بلاک ون سے 1650 میگاواٹ کوئلے پر بجلی پیدا ہوگی، منصوبے کے تحت 200 کیوسک کی کینال تعمیر کی جارہی ہے، 200 کیوسک پانی میں سے 45 کیوسک پانی پرائیوٹ پاور کمپنی کو دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت پروجیکٹ شروع کررہی ہے، پروجیکٹ کی کل لاگت 182.350 ملین روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وجیھر میں 30 دن پانی کے ذخیرے کیلئے تالاب تعمیر کیا جائے گا، 41 کیوسک گندے پانی کو صاف کرنے کا ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا، منصوبے سے سندھ حکومت کو 35 ارب روپے کا مستقبل میں فائدہ ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close