سندھ

مصطفی کمال کی اہم پریس کانفرنس آج کراچی میں سہہ پہر تین بجے

کراچی۔ سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال اور انیس قائم خانی آج سہہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
سابق سٹی ناظم مصطفی کمال 2 روز پہلے بیرون ملک سے کراچی پہنچے ہیں جہاں وہ انیس قائم خانی کے ساتھ مل کر جمعرات کی سہہ پہر ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس کی اطلاع وٹس ایپ میسج کے ذریعے میڈیا کو دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی آج کی پریس کانفرنس انتہائی اہم ہے اور یہ پریس کانفرنس دونوں رہنماؤں کے سیاسی مستقبل کا تعین کرے گی اور کراچی کی سیاست کا رخ متعین کرے گی۔
واضح رہے کہ مصطفی کمال کے بارے میں خبریں آتی رہی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم سے الگ ہوکر نئی پارٹی بنانے کی تگ و دو میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close