سندھ

ملک میں مہنگائی آئی ایم ایف سے عمرانی معاہدے کی وجہ سے ہے

سکھر: ہم نےحکومت میں نہ رہتے ہوئے بھی عمران خان کو ہٹایا۔

سکھر میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کامیابی حاصل کرے گی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ ملک میں مہنگائی آئی ایم ایف سے عمرانی معاہدے کی وجہ سے ہے، عمران خان کی وجہ سے دوست ممالک بھی ناراض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا، ہم نے چیلنج قبول کرکے ملک کو بچا لیا ہے۔

فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ جاتے جاتے عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرکے گیا، ہم نےحکومت میں نہ رہتے ہوئے بھی عمران خان کو ہٹایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close