سندھ

پانامہ کیس کو ایک ہفتے میں ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میں پانامہ کیس کو ایک ہفتے کے اندر اندر ختم ہوتے دیکھ رہا ہوں، کیس پر حتمی فیصلے کیلئے زیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ یا 10 دن چاہئیں۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک حکومتوں کے درمیان سمجھوتہ ہے، میں نہیں سمجھتا کہ منصوبے پر کوئی اثر پڑے گا جبکہ کیس عدالت میں ہے جو بھی فیصلہ ہوا سب کو ماننا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے 60 روز محنت سے کام کیا ہے لیکن حکومت جے آئی ٹی رپورٹ پر وقت لینے کی کوشش کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close