سندھ

الطاف حسین کیلئے لوگوں نے نسلیں تباہ کیں ، نشے میں دھت ہوکررہنماﺅں کی بے عزتی کرائی جاتی: مصطفی کمال

کراچی : کراچی کے سابق ناظم مصطفی کمال نے دعویٰ کیاہے کہ الطاف حسین کیلئے لوگوں نے اپنی نسلیں تباہ کردیں لیکن اُنہوں نے کبھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کی ، ایم کیو ایم کی قیادت منٹوں اور گھنٹوں میں ذلیل ہوتی ہے،19 مئی 2013 کو نشے میں دھت ہو کر رہنماو¿ں کو ذلیل کرایا گیا۔
انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کاکہناتھاکہ ہم یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ ہم کیوں یہاں سے گئے اور اب کیوں آئے،رات کو گالی دے کر صبح معافی مانگ لی جاتی ہے ،الطاف حسین نے کئی سال تک من مانی کی ، آج ہم جاہل ہوگئے جبکہ لوگ تہذیب وتمدن ہم سے سیکھتے تھے ، ایم کیوایم کے قائد کو ایک مہاجر کی بھی فکر نہیں ، صرف عقوبت خانے اور شہادتیں دیکھیں ، گزشتہ دورحکومت میں ایم کیوایم نے حکومت میں آنے جانے پر توجہ دی، سندھ یا کراچی کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، سب کو پتا ہے حکومت میں آنے جانے کے فیصلے فردواحد کرتا ہے،ایم کیو ایم کو 2013میں بدترین کارکردگی کے باوجودالیکشن میں جیتی،دو تلوار پر پی ٹی آئی کی خواتین کےلئے کہا گیا کہ دو تلوار کو دو تلوار کردو،پی ٹی آئی کو 2013 میں ساڑھے آٹھ لاکھ ووٹ ملے۔
اُن کاکہناتھاکہ کثرت شراب نوشی کی وجہ سے پہلے الطاف حسین کا رات کو موڈ آف ہوتاتھا، پہلے دن کو نہیں اب رات کو بھی تقریر نہیں ہوتی ،2013ءمیں لوگوں کو جمع کرکے ان سے بدتمیزی کی گئی ، الطاف حسین بات کرکے پھر جاتے ہیں ، کہیں کوئی ایسا ویسابیان نہ جاری کردیں ،الطاف حسین کو ایکسپوز ہونے سے روکتے تھے، ہم بھی دھرنے دے چکے ہیں ،رات کو کہتے تھے کہ ’ٹھوک دو‘ لیکن صبح رابطہ کمیٹی کو وضاحتیں دیتے تھے ، نشے میں دھت ہوکر پارٹی رہنماﺅں کی بے عزتی کرائی جاتی اور ایم کیوایم کی پریس ریلیز رحمان ملک لکھواتے تھے، جب سے پارٹی میں آئے ہیں ، لوگوں کو مرتے ہی دیکھاہے ، ایجنڈا کیاہے ، میں بھی جان دینے کو تیار ہوں لیکن پہلے مقصد توپتہ چلے ، ہم محب وطن لوگ تھے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close