خیبر پختونخواہسندھ

لیاری اب پیپلز پارٹی کا نہیں رہا : عمران اسماعیل

کراچی : پی ڈی ایم چوروں کا ٹولا ہے، ان کی ضمانتیں ضبط کریں گے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے این اے 246 کراچی، لیاری اور این اے 31 پشاور سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے ہیں۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے این اے 246 کے لیئے پارٹی چیٸرمین کے کاغذات جمع کراٸے۔ شکور شاد عمران خان کے کورننگ امیدوار ہیں۔ اس نشست سے شکور شاد نے استعفیٰ دیا۔

اس موقع پر عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنا سورما اتارے۔ لیاری اب پیپلز پارٹی کا نہیں رہا۔ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی مل گئے ہیں۔ ان کی قلعی کھل گئی ہے۔ آنے والا وقت بتائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اپنی طرف سے شہباز شریف اور عمران خان کو ساتھ بٹھانے کی بات کی ہے، حتمی جواب عمران خان دیں گے۔

دوسری طرف این اے 31 پشاور کے لیئے حاجی شوکت علی نے کاغذات جمع کروائے۔ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے حاجی شوکت علی کے استعفے کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھی۔

کورنگ امیدوار شوکت علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے کہا کہ پشاور کے شہریوں کیلئے فخر کی بات ہے کہ یہاں سے عمران خان ضمنی انتخاب لڑ رہے ہیں۔ 2018 میں ہم نے 94 ہزار ووٹ لے کامیابی حاصل کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چوروں کا ٹولا ہے، ان کی ضمانتیں ضبط کریں گے۔ عمران خان 2 لاکھ ووٹ لے کر کامیاب ہوں گے۔ حکومت نے 11 استعفے منظور کئے، ڈر کے مارے باقی اب تک منظور نہیں ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close