سندھ

وزیراعظم کا استعفا پوری قوم کا مطالبہ ہے، خورشید شاہ

سکھر: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا استعفا پوری قوم کا مطالبہ ہے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا استعفی پوری قوم کا مطالبہ ہے اور امید ہے پاناما کیس کا فیصلہ پیر یا منگل تک آجائے گا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آجکل کے دور میں سیاست میں سوائے لڑائی جھگڑے کے کچھ نہیں، ہماری سیاست تفریق میں تبدیل ہو گئی ہے،  ہم حالات کو کسی ایک سمت میں لے جانا ہی نہیں چاہتے۔

پاناما فیصلے کے بارے میں پی پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت کے پریشرنے اینٹی بائیوٹک کاکام کیاہے، فیصلہ آنے تک کچھ بولنا نہیں چاہیے، پی ٹی آئی کوبھی یہی کہتے ہیں کہ فیصلہ آنے تک انتظار کرے اور صبر سے کام لے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کی ہڑتال میں کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ڈرائیورز ہڑتال 3 دن تک مؤخرکریں جب کہ حکومت ڈرائیوروں سےمذاکرات کرے۔

سندھ میں نیب آرڈیننس کی منسوخی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے نیب سےمتعلق ریمارکس سب کے سامنے ہیں، خیبرپختونخوا میں بھی نیب نہیں اور اب سندھ میں بھی نہیں رہے گا، گورنر سندھ محمد زبیر کےپاس اسمبلی کے منظور کردہ بل کومستردکرنےکااختیارہے لیکن ان کے پاس تیسری مرتبہ بل جائےگا توخود ہی قانون بن جائےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close