Featuredسندھ

کراچی شہر ٹوٹا پھوٹا ہوا ہے، پانی کا شدید بحران ہے : حافظ نعیم

کراچی کے لوگ مشکل حالات میں پورے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی شہر ٹوٹا پھوٹا ہوا ہے، پانی کا شدید بحران ہے۔ کراچی کے لوگ مشکل حالات میں پورے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ کراچی کے لوگوں نے بڑے پیمانے پر فنڈز دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی اوور بلنگ جاری ہے۔ سڑکوں کی مرمت کا کام بھی شروع نہیں ہوا۔ سندھ حکومت کا اپنا بجٹ کہیں نظر نہیں آتا ہے۔ اتنے دن گزرنے کے باوجود ریلوے ٹریک نہیں کھولا جاسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ کام کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر بلیم گیم چل رہا ہے۔ الخدمت کے رضا کار پورے پاکستان میں موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close