More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

پی ٹی آئی کے پسینے پونچنے کے بجائے شیخ رشید ملکی مفاد کی بات کریں: ناصر حسین

جس طرح شیخ رشید اپنا سیاسی راستہ بھٹکے ہیں، لگتا ہے وہ کہیں نہیں پہنچیں گے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی : شیخ رشید چاہتے ہیں کہ امپورٹڈ گندم مہنگے داموں خریدیں، لیکن اپنے کسانوں کو فائدہ نہ دیں۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ گندم کی امدادی قیمت پر تنقید ان کی زرعی معیشت سے ناواقفیت کا ثبوت ہے۔ سیلابی صورتحال میں زراعت کی بحال اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مراعات دینی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید چاہتے ہیں کہ امپورٹڈ گندم مہنگے داموں خریدیں، لیکن اپنے کسانوں کو فائدہ نہ دیں۔ پی ٹی آئی کے پسینے پونچنے کے بجائے شیخ رشید ملکی مفاد کی بات کریں۔

پیپلز پارٹی رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح شیخ رشید اپنا سیاسی راستہ بھٹکے ہیں، لگتا ہے وہ کہیں نہیں پہنچیں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close