More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

پاکستان میں سیلاب سے جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں

انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے ڈو مور کا مطالبہ کردیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میرا دل اس وقت پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔

یو این ایچ سی آر کی سفیر اداکارہ انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔ انجیلینا جولی نے سیلاب سے ہونے والی تباہی، عوامی شکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔

اس ضمن میں انجیلینا جولی نے کہا کہ جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں، آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی متاثرین کو خوراک، شیلٹر، طبی سہولیات کی ہنگامی ضرورت ہے پہلے جب بھی آئی پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہے۔ علاوہ ازیں انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کیا۔

ان کہنا تھا کہ پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیے، یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے کلائمنٹ چینج کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔

انجیلینا جولی نے امدادی سرگرمی پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے دیکھا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close