سندھ

خیر پور ناتھن شاہ سے سیلابی پانی کا اخراج تاحال نہیں ہو سکا، شہریوں کا احتجاج

دادو : بھان سعید آباد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر سیہون سے بھی زمینی رابطہ منقطع ہے۔

ضلع دادو کے شہر خیر پور ناتھن شاہ سے سیلابی پانی کا اخراج تاحال نہیں ہو سکا جس پر شہریوں نے احتجاج کیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیلابی پانی کے باعث کاچھو کے کئی دیہات کا تحصیل ہیڈ کوارٹر جوہی سے زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے۔

سیپکو کے ذرائع کے مطابق پانی میں ڈوبے ہوئے گرڈ اسٹیشن کے باعث خیرپور ناتھن شاہ، فرید آباد اور بھان سعید آباد میں بجلی تاحال بند ہے۔

خیر پور ناتھن شاہ کے کچھ حصوں سے پانی اترنے کے بعد شہریوں کی واپسی جاری ہے۔

بھان سعید آباد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر سیہون سے بھی زمینی رابطہ منقطع ہے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ملیریا، گیسٹرو اور دیگر بیماریوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق دادو میں گیسٹرو سے مزید 1 خاتون انتقال کر گئی، جس کے بعد صوبے میں گیسٹرو کے باعث انتقال کر جانے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

محکمۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کی تعداد 8 ہزار 451 تک پہنچ گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close