Featuredسندھ

سندھ حکومت کی پوری توجہ ریلیف آپریشن پر ہے

ذخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

کراچی: لوگ اپنے گھروں کو جارہے ہیں، جن لوگوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں، حکومت بناکر دے گی

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی پوری توجہ ریلیف آپریشن پر ہے، جہاں پانی کی سطح کم ہورہی ہے، لوگ اپنے گھروں کو جارہے ہیں، گھر جانے والے متاثرین کو راشن بیگ دیئے جارہے ہیں، متاثرین کو حکومت راشن اور صحت کی سہولتیں فراہم کررہی ہے، سندھ بھر میں متاثرہ علاقوں میں آٹے کے اسٹالز لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات سے کہا ہے کہ ڈی واٹرنگ میں ہماری مدد کریں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کو امدادی رقم فراہم کی جائے گی، سیلابی صورتحال میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جن لوگوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں، حکومت بناکر دے گی، متاثرین کی بحالی کےلیے سروے شروع ہورہے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے 6 جوانوں کی شہادت پر انتہائی افسوس ہے، شہیدوں کی ملک کیلئے قربانیاں ہمیشہ یاد رہیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close