سندھ

ایئر ہوسٹسز کی ڈریسنگ پی آئی اے کا امیج متاثر کررہی ہے

کراچی: ایئر اٹینڈنٹ کا لباس مناسب نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کا امیج متاثر ہو رہا ہے

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے خواتین فلائٹ اٹینڈنٹس کو مناسب لباس پہننے کی ہدایات جاری کردیں۔

قومی ایئرلائن کی فلائٹ سروسز کے جنرل منیجر نے ایئرلائن کی ایئر ہوسٹسز کے لباس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مناسب لباس پہننے کے احکامات جاری کردیے۔

پی آئی اے کے سینئر اہلکار عامر بشیر کا کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹسز کے اپنے دفاتر پہنچنے، ہوٹلوں میں قیام اور دوسرے شہروں کا سفر کرنے کے دوران ان کے لباس کے بارے میں شکایات موصول ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایئر اٹینڈنٹ کا لباس مناسب نہ ہونے کے باعث پی آئی اے کا امیج متاثر کررہا ہے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ گرومنگ انسٹرکٹرز اور سینئر شفٹ انچارجز فلائٹ اٹینڈنٹ کی ڈریسنگ کی نگرانی کریں گے جبکہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والی فلائٹ اٹینڈنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close