سندھ

مسجد سے انیس قائم خانی کی چپل غائب

کراچی۔  نمازجمعہ یا دیگر اجتماعات کے موقع پر مساجد سے جوتیوں کی چوریاں ہونا کوئی نئی بات نہیں لیکن جب کسی معروف شخصیت کی جوتی چوری ہوجائے تو بات میڈیا تک بھی پہنچ جاتی ہے ، ایسا ہی کچھ گزشتہ روزمصطفی کمال کیساتھ پاکستان پہنچنے والے انیس قائم خانی کیساتھ ہوا جن کی نمازجمعہ کے موقع پر جوتی چوری ہوگئی ۔
انیس قائم خانی کی چپل مسجد کے باہر سے چوری ہوئی اور جب وہ نماز پڑھ کر جوتے لینے پہنچے تو وہاں سے وہ غائب تھے جس پر انیس قائم خانی کو جوتوں کے بغیر ہی اپنی رہائش گاہ پر روانہ ہونا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close