Featuredسندھ

شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کا نام مستقل بنیادوں پر ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیدیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام مستقل ای سی ایل نے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکلانے کی نظر ثانی کی درخواست کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ان کا نام مستقل بنیادوں پر ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالت عالیہ کے جج کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

درخواست کی سماعت پر شرجیل میمن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا، شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے، وہ ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہو رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ان کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ ،

اس موقع پر نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی نام شرجیل میمن کا نام مستقل بنیادوں پر ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت نہ کی۔

عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد شرجیل میمن کی نظر ثانی درخواست منظور کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا نام مستقل بنیادوں پر ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن ودیگر کے خلاف محکمہ اطلاعات میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close