سندھ

مزار قائد پر ملک کے سب سے بڑے سبز ہلالی پرچم کی رونمائی

کراچی: مزارِ قائد پر پاکستان کی 70 ویں یومِ آزادی پر لہرائے جانے والے سب سے بڑے سبز ہلالی پرچم کی رونمائی کی گئی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں مزارقائد پرپاکستان کی 70 ویں یومِ آزادی پرلہرائے جانے والے بڑے سائز کے سبزہلالی پرچم کی رونمائی کی گئی۔ پرچم سازکمپنی کے مطابق پرچم کا سائز 10 ہزار مربع فٹ ہے، بھارتی ترنگے سے بڑا لہرائے جانے والا پرچم تیار کیا گیا ہے جو بھارت کے ترنگے کے جواب میں بنایا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے سرحد کے قریب نصب کیا جانے والا 360 فٹ بلند ترنگا خود بھارت کیلئے باعث شرمندگی بن گیا ہے جہاں تند و تیز ہوا نے بھارتی ترنگے کو تار تار کردیا جس کی وجہ سے ریاستی حکام کو جھنڈا وہاں سے ہٹانا پڑا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close