Featuredسندھ

فواد چوہدری تو کیا عمران خان کو بھی زرداری صاحب کے ڈراؤنے خواب آتے ہیں

کراچی : فواد چوہدری کو اپنی حیثیت اور آصف زرداری کی بصیرت کا اندازہ نہیں؟

صوبائی وزیر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ بونے اپنے سے بڑوں کے قد ناپ رہے ہیں، فواد چوہدری کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہونا چاہیے، ٹھنڈے پسینے کیوں آرہے ہیں؟

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فواد چوہدری تو کیا عمران خان کو بھی زرداری صاحب کے ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو اپنی حیثیت اور زرداری صاحب کی بصیرت کا اندازہ ہونا چاہیئے۔ پی ٹی آئی کا اب یہ عالم ہے کہ ان کے بونے اپنے سے بڑوں کے قد ناپ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کھلاڑی نہیں اناڑی ہیں۔ کھلاڑی ہوتے تو فاؤل باؤلنگ کرکے ان فٹ نہ ہوتے۔ زرداری صاحب اگر پنجاب جارہے ہیں تو پی ٹی آئی والوں کو ٹھنڈے پسینے کیوں آرہے ہیں؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close