سندھ

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں سائیکل ریلی

کراچی : پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں ، اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے ۔فلسطین فلسطینیوںکا وطن ہے ۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین میں صہیونی غاصبانہ تسلط اور بربریت کے خلاف کراچی میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سائیکل ریلی میں شہریوں نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کرتے ہوئے شارع فیصل سے کراچی پریس کلب تک مارچ کیا۔ شرکاء نے سائیکل پر پاکستانی اور فلسطینی جھندے لگا رکھے تھے جبکہ فلسطینی ترانے بھی بجائے جا رہے تھے۔

یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے نمائندوں تاج حیدر، محمد طارق حسن، مسلم پرویز، ارشد نقوی، سہیل عابدی، محفوظ یارخان، میجر (ر) قمر عباس،علامہ احمد اقبال،معروف اسکالر مفتی فیروزالدین رحمانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ دنیا کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری انسانیت سے مربوط ہے۔

مقررین نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو فراموش کریں اور اس کام کے لئے عرب دنیا کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات قائم کئے جا رہے ہیں لیکن امریکہ اور صہیونی طاقتوں کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے اور اسے کسی بھی سازش کے ذریعہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔

انہوںنے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل یہ ہے کہ تمام فلسطینی اپنے وطنفلسطین واپس جائیں اور فلسطین پر قابض ہونے والے صہیونی اپنے وطن کو واپس جائیں۔

مقررین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے جبکہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستا ن کے عوام فلسطین کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close