سندھ

ہو سکتاہے کہ الطاف حسین مجھے مارنے یا روکنے کیلئے کچھ لوگوں کو بول رہے ہوں :مصطفیٰ کمال

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ ہو سکتاہے کہ قائد ایم کیوایم الطاف حسین مجھے مارنے یا روکنے کیلئے کچھ لوگوں کو بو ل رہے ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہناتھا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین لوگوں سے جھوٹ بول رہے ہیں ،لوگوں کو دھوکہ دینے کے بجائے اب سچ بولنا چاہیے ،متحدہ کے بارے میں پاکستانیوں کو سب پتاہے ۔ان کا کہناتھاکہ ہم محب وطن لوگ ہیں اور را کے ایجنٹ کہلانے لگے ہیں ،انہوں نے کہا کہ میرا پاکستان واپس آنے کا مقصد ٹیک اوور نہیں کرناہے بلکہ عوام کو دعوت دیناہے ۔مصطفیٰ کمال نے ایک بار پھر وہی بات دہراتے ہوئے کہا کہ وہ برائی کو روک نہیں سکتے لیکن برائی چھوڑ تو سکتے تھے اس لیے انہوں نے یہاں سے جانے کافیصلہ کیا ،لوگ تو کونسلر شپ نہیں چھوڑتے لیکن میں نے سینیٹرشپ چھوڑ دی تھی ۔
واضح رہے کہ گز شتہ روز مصطفیٰ کمال نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پر سنگین ترین الزامات لگاتے ہوئے انہیں ’بھارتی ایجنٹ ‘قرار دیا تھا جس کے بعد متحدہ کے رہنماﺅں کی جانب سے مصطفیٰ کمال کے تمام الزامات کو مسترد کیا گیا تھا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close