سندھ

آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج 25دسمبر کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش مذہبی تزک و احتشام اور روایتی جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے، کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں مسیحی برادری کے افراد اپنی مذہبی تقریبات کی ادائیگی اور عبادات کریں گے۔

اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close