سندھ

دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی

کراچی: دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں مرکزی ملزم کو عینی شاہدین نے شناخت کرلیا

کراچی کے ضلع جنوبی کی جوڈیشل مجسٹریٹ میں دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں مرکزی ملزم کو اغوا کے تین مقدمات میں تین عینی شاہدین نے شناخت کرلیا۔

دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم آغا منصور کو شناخت پریڈ کیلئے پیش کیا گیا۔
عینی شاہدین میں دعا منگی کےاغوا کے وقت زخمی ہونے والا دوست بھی شامل تھا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں مفرور تھا، ملزم آغا منصور دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دعا منگی اغوا کیس میں 5 ملزمان گرفتار ہیں، دعا منگی کو نومبر 2019 میں ڈی ایچ اے سے اغوا کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کی رات خیابان بخاری سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے دعا منگی کے دوست حارث سومرو کوگولی مار کر زخمی بھی کیا تھا، واقعےکا اغوا اور اقدام قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

30 نومبر2019 کو اغوا ہونے والی دعا منگی ایک ہفتے بعد گھر پہنچ گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close