سندھ

بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

کراچی: آصف علی زرداری نے کہا کہ  بلوچستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات کے بعد بلوچستان کے اہم سیاسی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، نوابزادہ گزین مری، طاہر محمود، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر نوابزادہ جمال رئیسانی، میر فرید رئیسانی، میر عبداللّٰہ راہیجا اور میر اللّٰہ بخش رند پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملاقات میں علی مدد جتک، حاجی ملک گورگیج، نور احمد بنگلزئی، میر عبید گورگیج، محمد عیسیٰ فتح، لالہ بخش، محی الدین سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

آصف زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت پر بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک تاریخی رشتہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لیے حقیقی جدوجہد کی ہے، صوبے کی سیاست میں پیپلز پارٹی ایک مضبوط ترین فریق ہے۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے عام آدمی کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close