سندھ

پیپلز پارٹی کی نئی حکمت عملی تیار، فریال تالپور اور آصفہ سندھ سنبھالیں گی، بلاول پنجاب میں انتخابی مہم چلائیں گے

کراچی: پیپلز پارٹی نے انتخابات کیلئے نئی سیاسی حکمت عملی تشکیل دیدی جس کے تحت فریال تالپور اور آصفہ بھٹو سندھ کو سنبھالیں گے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کی اہم شخصیات نے آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے جس پر سابق صدر نے پرانے سیاسی ساتھیوں سے مل کر آگے بڑھنے کا سگنل دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی کے تحت سندھ میں پارٹی معاملات فریال تالپور اور آصفہ بھٹو سنبھالیں گی اور صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑیں گی جبکہ اپوزیشن لیڈر خور شید شاہ بھی صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری پنجاب کو کور کریں گے، جس کے تحت پنجاب بھر میں جلسوں کیلئے رابطہ مہم تیز کر دی گئی ہے، انتخابی مہم کے دوران سینٹرل پنجاب میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close