سندھ

حیدرآباد ،سکھر موٹر وے کرپشن اسکینڈل کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

 کراچی: بینکنگ کورٹ کراچی نے حیدرآباد سکھر موٹر وے کرپشن اسکینڈل کے تین ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے ملزمان مظفر چانڈیو، سعود الحسن اور ذیشان لاڑک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ملزم مظفر چانڈیو مختیار کار کے عہدے پر تعینات تھا جبکہ ذیشان لاڑک سندھ بینک کا ملازم ہے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم سعود الحسن سابق ڈپٹی کمشنر تاشفین عالم کا رشتے دار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close