تعلیم و ٹیکنالوجیسندھ

پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو پروموٹ کرنے کا فیصلہ

کراچی: چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات عید الفطر کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے نجی اسکولوں کو پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو پروموٹ کرنے کے لیے ہدایت جاری کردیں۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے تیسری جماعت کے بچوں کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس بروز جمعرات 9 فروری کو کراچی میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کیجانب سے نجی تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئیں جبکہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات عید الفطر کے بعد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ آف سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نجی اسکولوں کیلئے اہم مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت سردیوں کی وجہ سے جو اسکولز کی ٹائمنگ میں تبدیلی کی گئی تھی اس کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اب سندھ کے تمام اسکول اپنے پرانے اوقات کار پر کھلیں گے جبکہ سندھ بھر میں تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست 2023 سے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close