سندھ

کراچی، بحریہ ٹاؤن نے کچرا اٹھانے کی مہم کا معاہدہ کرلیا، ملک ریاض کی میئر کراچی کو 10 ارب روپے معاونت کی پیشکش

کراچی: بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے اور بحریہ ٹاؤن و کراچی میونسپل کارپوریشن کے درمیان رضاکارانہ طور پر کچرا اٹھانے کی مہم کا معاہدہ کردیا اور میئر کراچی کو 10 ارب روپے معاونت کی پیشکش بھی کردی۔ جس پر میئر کراچی وسیم اختر نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ ٹاؤن ہماری مدد کرے گا، کے ایم سی کے پاس مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ ملک ریاض کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل مسائل سے آگاہ کر رہے ہیں، جب کچرے کے ڈھیر دیکھے گئے تو ملک ریاض نے مل کر کام کرنے کو کہا، ملک صاحب نے اپنی خواہش ظاہر کی، گیارہ لاکھ ٹن کا کچرا ہے، بحریہ ٹاؤن ہمیں مشینری اور افرادی قوت بھی دیں گے۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ ہم میئر کراچی کیساتھ ہیں، جو کرسکے کریں گے، اگر ہم خود کو ٹھیک نہ کرسکے تو تباہ ہوجائیں گے، زرداری صاحب سے بھی بات ہوئی تو انہوں نے گو تھرو دیا، ہم نے میئر کراچی کو دس ارب روپے معاونت کی بھی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک و قوم مشکل میں ہے، دیگر مذاہب الگ الگ خدا کو مانتے ہیں لیکن سکون میں ہیں، ہم ایک خدا کو مانتے ہیں اور سکون نہیں، پہلا ہسپتال اور یونیورسٹی بھی مسلمانوں نے بنایا، ہم کہاں تھے اور کہاں چلے گئے ہمیں سوچنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کو ٹھیک کرنے کے لئے ہر حد تک جائے گا، اللہ نے جو ہمیں دیا وہ اس کی اور عوام کی امانت ہے، کراچی کی ترقی کے لئے سب کچھ کریں گے، منافقت سے قومیں تباہ ہوتی ہیں، ہیلتھ کی بہتری، بے روزگاری اور دہشت گردی کے خاتمے تک ملک مستحکم نہیں ہوگا، ہمیں اس پر مزید کام کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close