سندھ

عوام میں بڑھتی مہنگائی کو لیکر اضطراب اور بے چینی کی کیفیت ہے : متحدہ

مہنگائی کے اثرات کو قابو کرنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے

کراچی: خدارا عوام دوست پالیسی تشکیل دیں اور عوام کو اذیت ناک مہنگائی سے ریلیف فراہم کریں۔

عوام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روس یوکرائن جنگ، آئی ایم ایف معاہدے اور عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی کے اثرات کو قابو کرنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، حکومتی اخراجات کو کم سے کم کریں۔

تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیں کیونکہ ہم قانون ساز اسمبلیوں میں عوام کے حقوق کے ضامن ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاکی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوتا ہے جس کا اثر سیدھا غریب کی جیب پر ہوتا ہے۔
غریب اور متوسط طبقے کے لیے موجودہ مہنگائی کی لہر میں ویسے ہی گزارا مشکل ہے، اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا عوام دوست پالیسی تشکیل دیں اور عوام کو اذیت ناک مہنگائی سے ریلیف فراہم کریں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close