More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

کراچی میں ایمبولینس سروس کیلئے ایس او پی بنانے کا فیصلہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی:  چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ تمام ایمبولینس سروس منظور شدہ ایس او پی کے تحت آپریٹ کریں گی۔

معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا ڈرافٹ بنانے کے لئے سیکریٹری صحت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ کمیٹی میں ریسکیو 1122 اور نجی ایمبولینس سروس کے نمائندے شامل ہیں۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری صحت، پولیس، ریسکیو 1122 اور نجی ایمبولینس سروس کے نمائندے شریک ہوئے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ قدرتی آفت، دہشتگردی کے واقعے کے دوران ایمبولینس سروِس ایس او پیز کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔ کراچی پولیس آفیس واقع کا پہلا زخمی ایک ایمبولینس سروِس کا رضاکار تھا۔

سہیل راجپوت کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس واقعے میں سیکیورٹی فورسز کو ایمبولینس کے باعث پیدا ہونے والے ٹریفک جام کی وجہ سے دشواری ہوئی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close